واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔

’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔

مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس کے ساتھ دہی کا رائتہ بنا رہی ہیں جس کو چکھتے ساتھ ہی انہیں برطانوی شیف سے داد ملی۔

View this post on Instagram

A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq)


جس کے بعد مریم نے انہیں بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کی ڈش میں ان کے ملک کا ذائقہ ہے۔

جس پر ریمزی نے تعریفی انداز میں کہا کہ ’چند بہترین کھانوں میں سے ایک پاکستانی کھانے ہیں۔‘

جب مریم نے کہا ان کھانوں میں مرچیں تیز ہوتی ہیں تو برطانوی شیف نے برملا کہا کہ ’بالکل، لیکن خوشبو سے بھرپور ہوتے ہیں، زبردست۔‘
جب ججز کو ڈش پیش کرنے کا وقت آیا تو دوسری چیف نے بھی مریم کے بنائے ہوئے تندوری چکن کی بے حد تعریف کی۔

اس پر گورڈن ریمزی نے کہا کہ ’جس پاکستانی پس منظر میں آپ پلی بڑھی ہیں اس کی مثال اس کھانے سے ملتی ہے اور یہ واضح ہے۔‘

مریم اس موقعے پر جذبات سے آبدیدہ نظر آئیں اور شو میں گفتگو کے دوران کہنے لگیں کہ ’میں شروع سے ہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتی تھی۔‘

مریم اشتیاق پاکستانی نژاد امریکی شیف ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

فیس بُک پروفائل کے مطابق مریم اشتیاق نیویارک میں مقیم ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل ’فوکس‘ پر نشر ہونے والا ’نیکسٹ لیول شیف‘ ایک امریکی ریئلٹی شو ہے، جس کی شروعاد 2022 میں ہوئی تھی۔

گورڈن ریمزی دنیا کے بہترین شیفز میں سے ایک ہیں اور مشہور ریسٹورنٹ چین ’گارڈن ریمزی ریسٹورنٹس‘ کے بھی مالک ہیں۔

اس وقت کھانے کے شوقین افراد میں اس شو کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں:بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: برطانوی شیف گورڈن ریمزی مریم اشتیاق تندوری چکن

پڑھیں:

 اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز

 ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے، اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے,ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • غزہ میں خواتین سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور، اقوام متحدہ کا انکشاف
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف