پشاور میں چکن گونیا وبا کی صورت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کو چکن گونیا کی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محکمہ صحت نے 16 کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق کردی۔
مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ او پشاور کو بھی روز کی بنیاد پر ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سیکٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق سفید ڈھیری کے علاقے میں چکن گونیا وائرس کے 16 کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے علاقے کو آؤٹ بریک زون قرار دے دیا ہے اور فوری ردعمل کے طور پر متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
چند روز قبل سفید ڈھیری میں بخار کی علامات والے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 21 افراد کے نمونے حاصل کیے اور انہیں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب خیبرپختونخوا تجزیے کیلئےبھجوایا گیا، لیب نے تجزیے کے بعد 16 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس بابت ڈی ایچ او پشاور کو ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہے تاکہ بروقت اقدامات سے بیماری کا سدباب ممکن ہوسکے۔ ایڈوائزری کے مطابق محکمہ صحت پشاور نے فوری طور پر آوٹ بریک کے انسداد کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
ڈی ایچ او آفس پشاور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کی نگرانی اور رابطہ کاری مؤثر انداز میں کی جا سکے جبکہ ایپیڈیمیولوجیکل انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات اور ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے۔
اسی طرح ویکٹر کنٹرول اقدامات جیسے کہ فوگنگ اور لاروی سائیڈنگ شروع کی گئی ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ عوام کیلیے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے اور انہیں سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ متعلقہ مراکز صحت میں تشخیصی کٹس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔آوٹ بریک کے سدباب کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو بھجوائی جائے گی۔
محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق وبا کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے متاثرہ افراد کی سخت مانیٹرنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں چکن گونیا سفید ڈھیری ڈی ایچ او کی تصدیق کی ہدایت کے مطابق ہے تاکہ گئی ہے
پڑھیں:
پنجاب: تاریخ میں پہلی بار محکمہ خوراک نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی بے نقاب کردی
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی ترسیل میں ہونے والی ڈیجیٹل جعلسازی کو بے نقاب کرتے ہوئے بڑا آپریشن کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کی سربراہی میں صرف 48 گھنٹوں کے اندر ویب پورٹل کے ذریعے جعلسازی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران متعدد ڈرائیورز کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ 11 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ سے مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب مین ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متعدد فلور ملز کے جعلی ای پرمٹ کے ذریعے ہزاروں من گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی کوشش سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے المستقیم، شاہ تاج، المکہ، سلطان، دریا اور عمر فلور ملز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعلی ای پرمٹ کے ذریعے گندم اور آٹا اسمگل کرنے میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں فلور ملز کو بینکوں سے قرض لیکر گندم خریداری پر مجبور کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
محکمہ خوراک پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈیجیٹل نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور خوراک کی ترسیل میں بدعنوانی کے تمام راستے بند کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلور ملز