چین میں چکن گونیا کا خوفناک پھیلاؤ! صرف ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔
صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چکن گونیا عام طور پر ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا میں سامنے آتا رہتا ہے، لیکن چین میں اس قدر تیزی سے پھیلاؤ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکھر: نہر میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا خوفناک حملہ، خاتون شدید زخمی
سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق سکھر پولیس نے بتایا کہ کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔
سھکر پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو بُری طرح چبا ڈالا ، خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔