ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کے غیرقانونی زبح کا نوٹس لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا زبح روکنے کی ہدایت کی ہے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بھینسوں اور بیل کو قابل استعمال عمر 10 سال تک زبح ہونے سے روکا جائے۔
خط کے متن کے مطابق ڈیڑھ سال سے کم عمر بکری اور بھیڑوں کا زبح بھی روکا جائے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بکریوں اور بھیڑوں کو قابل استعمال عمر 4 سال تک زبح نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، آکلینڈ میں کنسرٹ متاثر ہونے کا خدشہ
معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔
ان کے عالمی کنسرٹس کے دوران حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی دلجیت دوسانجھ کو براہِ راست دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گلوکار کے کنسرٹ کے دوران نعرے لگائے گئے، جس سے پروگرام میں بدنظمی پیدا ہوئی۔
اب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بھی سبوتاژ کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ اس تقریب میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
تاہم دلجیت دوسانجھ نے ان تمام دھمکیوں کے باوجود اپنا حوصلہ برقرار رکھا ہے، ایڈیلیڈ میں کنسرٹ کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
اپنے پیغام میں دلجیت نے لکھا کہ زندگی میں سکون اسی وقت ملتا ہے جب آپ صرف ان چیزوں پر توجہ دیں جس پر آپ کا اختیار ہے جیسے کہ اپنے اعمال پر، حالات پر نہیں۔
دلجیت کے مداح دنیا بھر میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں اور پرُامید ہیں کہ وہ آکلینڈ کنسرٹ بھی کامیابی سے انجام دیں گے۔