طورخم سرحد سے پیدل آمد و رفت 28 روز بعد شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
طورخم سرحد سے پیدل آمد و رفت 28 روز بعد شروع ہو گئی۔
امیگریشن حکام کے مطابق صرف ویزے کے حامل مسافروں کو افغانستان آمد و رفت کی اجازت ہے۔
پاک افغان فورسز کی فائرنگ سے پاکستان امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ 3 روز قبل تجارت کے لیے کھول دی گئی تھی۔
طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہوگیا ہے۔ خیبر سے امیگریشن ذرائع کے مطابق کل سے افغانستان جانے کے پیدل آمدورفت شروع کیا جائے گا۔
امیگریشن حکام کے مطابق طورخم کے راستے اوسطاً 10 ہزار مسافر روزانہ آمد و رفت کرتے ہیں۔
دوسری جانب حکام کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہو گیا ہے۔
خیبر سے ذرائع کے مطابق آج سے افغانستان جانے کے لیے پیدل آمد و رفت شروع کر دی گئی ہے۔
امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمد و رفت گزشتہ روز بحال نہ ہو سکی تھی۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیدل آمد و رفت کے مطابق
پڑھیں:
یونان اور البانیہ کی سرحد پر مکڑیوں کا سب سے بڑا جالادریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) محققین نے البانیہ اور یونان کی سرحد پر موجود ایک غار میں مکڑیوں کا وسیع جالا دریافت کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا جالا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ جالا 100 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 69 ہزار مقامی مکڑیوں بارن فنل ویور اور 42 ہزارشیٹ ویور اسپائڈر کا مسکن ہے۔ سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتی ہیں اور ایسے وسیع جالے انتہائی نایاب ہوتے ہیں جن میں ایک قسم رہتی ہوتی ہے۔ محققین نے اس سے قبل ایسا کوئی مشترکہ جالا دریافت نہیں کیا تھا جو مختلف اقسام کی مکڑیوں کا مسکن ہو۔