Islam Times:
2025-11-11@03:02:33 GMT

بحرین کے بادشاہ کا ابومحمد الجولانی کا پرتپاک استقبال

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

بحرین کے بادشاہ کا ابومحمد الجولانی کا پرتپاک استقبال

​​​​​​​الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغی گروہ کے سربراہ کا بحرین کا دورہ آخری لمحے تک خفیہ رکھا گیا، تاہم کچھ دیر قبل بحرین کے بادشاہ نے منامہ میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض شورشیوں کے سربراہ ہیں، ایک سرکاری دورے کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ الجولانی اور ان کے ہمراہ وفد بحرین کے الصخیر ایئر بیس پر اُترے، جہاں ان کا استقبال شیخ ناصر بن حمد بن عیسی آل خلیفہ (بادشاہ بحرین کے نمائندہ برائے انسانی امور و نوجوانان)، وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی، اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے دفترِ اطلاعات نے صرف چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کیا تھا جس میں الجولانی کے اس دورے کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن اس کے وقت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی تھی۔ اس کے بعد سانا نے مزید اطلاع دی کہ الجولانی کا شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے قصر الصخیر میں باضابطہ استقبال کیا۔ یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے زوال اور شام میں تحریرالشام کے باغیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد، بحرین کے بادشاہ ان اولین عالمی رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے الجولانی (جس کا اصل نام احمد الشرع ہے) کو شام کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بحرین کے کے بعد

پڑھیں:

سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال

لاہور کے 14 سالہ حافظ محمد نعمان نے بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی خوشی میں عزم و شوق کی ایک انوکھی مثال قائم کر دی۔

کمسن حافظ نعمان نے لاہور سے کرتارپور دربار صاحب تک سائیکل پر 102 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 8 گھنٹوں میں طے کیا۔

کرتارپور پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور دربار انتظامیہ نے اس کم عمر مہم جو کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور اسے شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی

نعمان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کرتارپور سائیکل پر پہنچنے کا بے حد شوق تھا، اور آج اس نے اپنی یہ خواہش پوری کر کے دوسروں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قائم کی ہے۔

رپورٹ: دلشاد شریف۔ شکر گڑھ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابا گرونانک حافظ محمد نعمان ڈپٹی کمشنر نارووال کرتاپور نارووال

متعلقہ مضامین

  • میں اسرائیل سے براہ راست مذاکرات نہیں کرونگا، ابو محمد الجولانی
  • سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
  • پاک بحریہ کے جہاز سیف کا دورہ، مالدیپ کے حکام کا پرتپاک استقبال