Islam Times:
2025-08-11@18:19:00 GMT

شام کے عبوری صدر الجولانی کا پہلا بحرینی دورہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

شام کے عبوری صدر الجولانی کا پہلا بحرینی دورہ

شام پر قابض باغی گروہ کے سربراہ، جو کبھی بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے، جلد ہی ایک سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام پر قابض باغی گروہ کے سربراہ، جو کبھی بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے، جلد ہی ایک سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، شام کی عبوری حکومت کے دفترِ اطلاعات نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض باغیوں کے سربراہ اور خود کو شام کے عبوری صدر کے طور پر متعارف کراتے ہیں، بہت جلد ایک سرکاری دورے پر بحرین جائیں گے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے یہ بیان شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اس دورے کے وقت اور مقاصد کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور شام میں تحریرالشام باغیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد، بحرین کے بادشاہ ان اولین سربراہان میں شامل تھے جنہوں نے ابومحمد الجولانی (جن کا اصل نام احمد الشرع ہے) کو شام کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، مصر، اردن اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں باضابطہ طور پر عرب ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد آنے کی دعوت دی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹاروبا میں جاری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا
  • بیجنگ میں دنیا کا پہلا روبوٹ مال کھل گیا
  • وزیراعظم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے،معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
  • پاکستانی وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدے متوقع
  • سرکاری حج سکیم 2026ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • پچیس سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ جاپان،تیاریاں شروع،جامع پیکیج زیر غور
  • نومئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
  • راجہ بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں مسترد
  • پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری