پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پورے ملک میں دس دن کے لیے ‘ترنگانہ یاترا، کا اعلان کردیا ہے ۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق 13مئی سے 23مئی تک جاری رہنے والی اس یاترا میں بھارتی لوگ اپنے ملک کے کونے کونے سے نکل کر آپریشن سندور میں حاصل کی گئی نام نہاد کامیابیوں کے قصے لوگوں کو سنائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان نے جب بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت پر حملہ کیا تو دشمن چند گھنٹوں بعد ہی اپنے گھٹنوں پر آگیا اور بھارت کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے سیز فائر کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب اگر جنگ میں کامیابیوں کی بات کریں تو دنیا بھر کا آزاد میڈیا افواج پاکستان کی جنگی حکمت عملی کی تعریف کر رہا ہے اور جدید بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے پر پاکستانی فضائیہ کی تعریف کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کا شکار، عوام کی زندگیاں داؤ پر
بھارت میں جوہری امور میں لاپرواہی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے، جس کے باعث یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تمام صورتحال بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی و غفلت کو بے نقاب کرتی ہے، بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔
انتہا پسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا مودی حکومت کے سیاسی ہتھکنڈوں اور غیر ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔
مودی حکومت کا جوہری ایجنڈا خطے میں کشیدگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔