UrduPoint:
2025-06-26@23:54:12 GMT

انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی لاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس پر بلا جواز ذاتی حملے قابلِ افسوس قرار دیے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے خلاف نیب انکوائری سندھ ہائیکورٹ نے ختم کر دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ، اقبال میمن کے خلاف پیرول پر رہائی کے معاملے میں جاری نیب انکوائری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا تھا، حالانکہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی قیدی کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ رہائی ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں اور اس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ عدالت کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ اس پیرول رہائی میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا خلاف ورزی ہوئی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جب تک کسی ملزم پر جرم ثابت نہ ہو، اسے اپنے خاندان کے اہم مواقع میں شرکت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ نیب نے اقبال میمن کو کرپشن کیسز میں گرفتار ایک قیدی کو غیرقانونی طور پر پیرول پر رہا کرنے کے الزام میں انکوائری کے لیے طلب کیا تھا، جس پر آج عدالت نے قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب کا یہ اقدام کالعدم قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • خطے کے استحکام کیلیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے، امریکی سیکریٹری خارجہ کی وزیر اعظم سے گفتگو
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
  • ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے خلاف نیب انکوائری سندھ ہائیکورٹ نے ختم کر دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو متاثرکن شخصیت قرار دیدیا، پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا پھر ذکر
  • پنجاب سے را کے 6 سہولت کار گرفتار، مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملوں کی منصوبہ بندی بے نقاب
  • سیکرٹری خارجہ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات
  • بجٹ کے بعد سے ہمارے خلاف غدار اور مائنس ون کی مہم چلائی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ گنڈا پور
  • سعودی عرب کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیل وزیردفاع
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیلی وزیردفاع