آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی : کراچی میں فوج، رینجرز اور کوسٹ گارڈ کی صلوٰۃ الشکر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔
نماز شکرانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔
نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس گئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔
اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔
کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور انکے جوش کو سراہا۔
کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بولاری ائیر بیس پر زخمی ہونے والے ائیر فورس جوان کی عیادت بھی کی۔
کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر ائیر فورس کے غازی کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کور کمانڈر پاک فوج
پڑھیں:
سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد انتقال کرگئے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قریبی ساتھی اور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے والد سندر سنگھ جولی انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے، 88 برس کی عمر میں وہ اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
شیرا نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد شری سندر سنگھ جولی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شیرا کے والد کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شیرا گزشتہ کئی دہائیوں سے سلمان خان کے ذاتی باڈی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اکثر انہیں اداکار کے ساتھ عوامی تقریبات، فلمی شوٹنگز اور نجی ملاقاتوں میں دیکھا جاتا ہے۔
شیرا کا سلمان خان کے ساتھ تعلق محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ بھائی چارے اور وفاداری پر مبنی ہے اور ان دوںوں میں گہری دوستی بھی ہے۔ ایک سابقہ انٹرویو میں شیرا نے کہا تھا کہ وہ زندگی بھر سلمان خان کے ساتھ رہیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu