پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔
18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔
پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد یانئیٹڈ پشاور زلمی پی ایس ایل راولپنڈی کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور لاہور قلندرز ملتان سلطانز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یانئیٹڈ پشاور زلمی پی ایس ایل راولپنڈی کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور لاہور قلندرز ملتان سلطانز پی ایس ایل مئی کو
پڑھیں:
پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔
دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔ پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔