ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہونے پر سکول میں بھگدڑ ، 29 طلبا جان سے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وسطی افریقہ(نیوز ڈیسک)وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے امتحان دینے والے 29 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھگدڑ اُس وقت مچی جب سکول کے قریب ہی سے ایک دھماکے کے آواز آئی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا تھا۔مقامی ریڈیو اسٹیشن کے مطابق سکول میں دھماکے کی آواز اور دھوئیں کی وجہ سے سکول کے 6000 طالب علموں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صدر فاؤسٹن آرچنج توادیرا نے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے یہ بھی حکم دیا کہ کرش میں زخمی ہونے والے 280 سے زائد افراد کو ہسپتال میں مفت علاج فراہم کیا جائے۔
حکام کا کے کہنا ہے کہ خارجی دروازہ بہت چھوٹا تھا جس کی وجہ بیک وقت بہت سے طلبا ایک ساتھ گُزر نہیں پائی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔