کراچی، ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے 5 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
سندھ رینجرز اور پولیس نے بن قاسم ٹاؤن کے علاقے بگٹی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جو احتجاج کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے سمیت ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت گلاب بگٹی، غلام علی بگٹی، ناظم علی بگٹی، محمد عمر شر اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دورانِ تفتیش ملزمان کے موبائل فونز سے ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی مہم میں سرگرم تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
لاہور میں 13 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک
سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔
ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔
سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔