WE News:
2025-09-25@16:54:54 GMT

عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندان نے فیصل خان کی جانب سے ان کی والدہ اور خاندان کے بارے میں دیے گئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر عامر خان نے ان کے ساتھ برسوں تک غلط سلوک کیا۔

اب اس معاملے پرعامر خان کے خاندان کا بیان سامنے آیا ہے جن میں رینا دتہ، جنید خان، ایرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڑے، سحر ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین ماریہ خان اور پابلو خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان پرالزام

 ان کا کہنا ہے کہ ’ہم فیصل کی جانب سے اپنی والدہ زینت طاہر حسین، اپنی بہن نکہت ہیگڑے اور اپنے بھائی عامر کے بارے میں دی گئی گمراہ کن اور تکلیف دہ تصویر کشی سے بہت دل گرفتہ ہیں۔ چونکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فیصل نے ان واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے، اس لیے ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اپنی نیت کو واضح کریں اور اپنے خاندانی اتحاد کا اعادہ کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ فیصل سے متعلق ہر فیصلہ اجتماعی طور پر خاندان نے متعدد ماہرینِ نفسیات و ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد کیا جو صرف محبت، ہمدردی اور ان کی جذباتی و ذہنی بھلائی کے خیال پر مبنی تھا۔ انہی وجوہات کی بنا پر ہم نے اس تکلیف دہ اور مشکل وقت کی تفصیلات کو عوامی سطح پر بیان کرنے سے گریز کیا۔

عامر خان کے خاندان نے مزید کہا کہ ہم میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور اس نجی معاملے کو سنسنی خیز، اشتعال انگیز اور تکلیف دہ گپ شپ میں نہ بدلے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟

واضح رہے کہ پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیصل خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ان پر شیزوفرینیا (دماغی بیماری) کا الزام لگایا اور کہا کہ ’وہ پاگل ہیں اور معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند سال پہلے عامر خان نے انہیں ممبئی کے اپنے گھر میں ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔

فیصل نے کہا ’وہ لوگ کہہ رہے تھے کہ مجھے شیزوفرینیا ہے اور میں پاگل ہوں، میں سوسائٹی کو نقصان پہنچا سکتا ہوں۔ یہ سب باتیں ہو رہی تھیں۔ میں خود سوچ رہا تھا کہ یار میں اس چکر ویو سے کیسے نکلوں۔ چکر ویو ہو گیا تھا میرے لیے۔ میں اس میں پھنس گیا تھا کیونکہ سارا خاندان میرے خلاف جا رہا تھا۔ مجھے پاگل سمجھ رہے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے تھے کہ ان کے والد ان کی مدد کو آئیں، جو اس وقت اپنی دوسری بیوی کے ساتھ تھے اور خاندان کی سیاست سے دور تھے۔ ان کا نمبر بھی میرے پاس نہیں تھا۔ اور عامر نے مجھے ایک سال کے لیے گھر میں قید کر دیا تھا۔ فیصل نے مزید بتایا کہ ایک سال بعد، جب انہوں نے زور دیا تو عامر نے انہیں دوسرے گھر منتقل ہونے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی

عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان برسوں سے کشیدہ تعلقات رہے ہیں۔ فیصل ایک بار ایک قانونی تنازع میں بھی ملوث رہے، جب ان سے ان کے دستخطی اختیارات واپس لینے کے لیے کہا گیا، جس پر وہ عدالت چلے گئے۔ فیصل نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے جے جے اسپتال میں 20 دن کی ذہنی جانچ کروائی، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ذہنی طور پر مکمل طور پر صحت مند قرار دیا تھا۔

دونوں بھائی 2000 کی فلم میلا میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں ٹوئنکل کھنہ بھی تھیں اور فلم کی ہدایت کاری دھرمیش درشن نے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عامر خان عامر خان الزامات عامر خان بھائی فیصل خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عامر خان الزامات عامر خان بھائی فیصل خان ان کے خاندان عامر خان کے انہوں نے فیصل خان فیصل نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سلیم بخاری کے بھائی جاوید بخاری کا جنازہ کل ظہر کےبعدہوگا

سٹی42:  سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی جاوید بخاری پسر سید مختار حسین شاہ  رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

جنازہ کا وقت

مرحوم سید جاوید بخاری کا جنازہ گول باغ شاد باغ نزر گورمے بیکرز  23 ستمبر بروز منگل بعداز نماز ظہر ادا کیا جائے گا.

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند
  • قائداعظم کے خون سے دشمنی؟ بھارت میں نسلی واڈیا اور خاندان پر مقدمات کی بوچھاڑ
  • ورلڈ بینک نے رپورٹ میں پاکستان کے ترقی کے ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دیدیا ، عامر متین کا پروگرام میں دعویٰ 
  • ’باپ بننا چاہتا ہوں اور بنوں گا بھی‘، سلمان خان نے خواہش کا اظہار کر دیا
  • پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے
  • لاہور: پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا
  • ہانیہ عامر کے بنگلادیش میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
  • سماجی روایت اور جدید سماجی تقاضے
  • سلیم بخاری کے بھائی جاوید بخاری کا جنازہ کل ظہر کےبعدہوگا
  • غزہ شہر کے صابرہ محلے میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید