2025-10-29@00:50:39 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«تینوں فارمیٹس»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیگی سینیٹر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی مطالبات پر موقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، خبراوراس میں بیان کی گئیں تفصیلات بے بنیاد ہیں،ان کاکہناتھا کہ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں مشاورت کررہی ہیں،حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ مزید :
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی یہ خبر کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے، قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خبر میں بیان کی گئی تمام تفصیلات حقیقت سے عاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت...
لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے، لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری مؤقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ شہید، اسماعیل ہنیہ شہید، یحییٰ السنوار شہید اور صالح العروری شہید جیسے رہنما ان قربانیوں کے معمار ہیں جنہوں نے فلسطینی عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے ظلم کے خلاف جدوجہد میں ایک نئی روح پھونکی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر ایک عظیم فتح کی علامت ہے جو اہل غزہ کی بے مثال قربانیوں، صبر، شجاعت، استقامت اور جرات کا نتیجہ ہے، یہ فلسطین کے مظلوم عوام کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف ان کی جدوجہد...
پشاورہائیکورٹ نے بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ضمانتیں منظور کرلیں
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پشاورہائیکورٹ میں بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مقدمات کی سماعتیں ہوئیں جن میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانتیں فراہم کردیں بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشری بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی کے لیے موجود ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا استثنی کی درخواست دائر کی گئی ہے؟ وکیل کی تصدیق پر عدالت نے بشری بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت...
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے آج 22 دن ہوگئے، اس دوران تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جا سکے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی، مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، دو مطالبات اسپیکر کو دیں جو کہ نہیں دیے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر مسلم لیگ ن کے سینئر...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے...