23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا: سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے آج 22 دن ہوگئے، اس دوران تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جا سکے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی، مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، دو مطالبات اسپیکر کو دیں جو کہ نہیں دیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب نکات ہمارے سامنے آتے ہیں تو 7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی، تمام اتحادی جماعتیں پھر اپنی قیادت سے مطالبات پر مشاورت کریں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ خط ایک دن آیا اور اسی دن خط کا جواب دے دیا، بڑے بھاری بھرکم مطالبات ہیں تو ان پر ہم نے مشاورت کرنی ہے، ہم نے مطالبات سامنے آنے کے بعد اجتماعی مؤقف بنانا ہے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہو گی، ادھر سے 31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہے اس سے قبل ہم انہیں جواب دے دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کے ترجمان
پڑھیں:
سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
قیصرکھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھرتی کا معاملہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل،کمیشن افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے،امتحان میں مجموعی طورپر 80 ہزار سے زائدامیدواروں نے شرکت کی۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور ممبران نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں قائم امتحانی سینٹرز کے دورے کئے ۔ممبر پی پی ایس سی عارف نواز خان نے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا، موبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیاگیا. امیدواروں سے ان کے مسائل اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ریجنل انچارج کو بہترین انتظامات کرنے پرسنٹرانتظامیہ شاباش دی۔امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی چھ ڈویژنز فیصل آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں منعقد ہو ئے۔
بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے
Ansa Awais Content Writer