بانی سے ملاقات، حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری مؤقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری مؤقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا مذاکرات ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں، کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی کمیٹی سے ملاقات نے کہا
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے،اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) August 2, 2025انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کا بغض اپنی جگہ، لیکن کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا جسے ساری دنیا نے تسلیم کیا ہے؟
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بلوچ طلبہ کے حقوق کا تذکرہ اچھی بات ہے لیکن کیا برسوں سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں چن چن کر قتل کیے جانے والے پنجابیوں کے خون سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں اے پی سی کے اعلامیے پربی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔