حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز پر موقف تیار نہیں کیا: سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی یہ خبر کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے، قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خبر میں بیان کی گئی تمام تفصیلات حقیقت سے عاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومتی موقف تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے زور دیا کہ ایسی غیر مصدقہ خبریں مذاکراتی عمل کو متاثر کر سکتی ہیں، اور میڈیا سے گزارش کی کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی کمیٹی
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔