2025-12-05@03:50:56 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«سیلاب متاثرین کی بحالی»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث محکمۂ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک کے وسطی اور بالائی حصوں میں خشک سالی کی حالت کو بہتر کیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے زیریں مشرقی میدانوں میں خشک سالی کی حالت برقرار ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں یکم ستمبر 2024ء سے 21 مارچ 2025ء تک بارش کا حجم معمول سے 40 فیصد کم رہا۔ بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقعبلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور...
    وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اور اڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے۔ ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم ایڈ کی جانب سے سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور میر پور خاص میں متاثرین سیلاب کے لیے مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ...