2025-09-18@03:43:18 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«قانون نافذ کرنیوالے اداروں»:

(نئی خبر)
    بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...
    جنوبی افریقا میں غیر قانونی کان کنی کرنے والے 87 مزدور کریک ڈاؤن کے دوران کھانے کی بندش کی وجہ سے بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا میں پولیس نے غیر قانونی سونے کی کانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کان کنوں کی کھانے کی فراہمی روک دی، جس کے نتیجے میں بھوک سے 87 افراد ہلاک اور 240 سے زائد بے حال ہو گئے۔ پولیس نے زیر زمین چھپے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے اگست سے کھانے کی سپلائی لائن بند کر رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ دوسری...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز  بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی۔  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور  زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز  میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔  طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم دیا  ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانےکی ہدایت کی اور...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں سفر کرنے والے 2 افسران کو سندھ حکومت نے معطل کر دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے، گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے، ان میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
    کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کیساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کئے گئے دونوں...
    ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں2018ء سے2024ء تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ ان میں پاکستانیوں کی تعداد7 ہزار سے زاید تھی، سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے5 ہزار سے زاید افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں1853 کو منظور کرلیا...
    سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی. سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف...