وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانیوالے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم دیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،
وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانےکی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586، سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائےگئے، مختلف عدالتوں و ٹریبیونلز میں 4.
وزیر اعظم نے زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-12
تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسلام کوٹ میں مریضوں کے روزانہ ڈینگی کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار محلوں میں 100مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر رورل ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں صرف 10بستر ہیں، باقی مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ڈی ایچ او ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق بیڈز بڑھانے کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ آج سے شہر میں مچھر مار اسپرے اور مچھردانیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔دوسری جانب مریضوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل نہیں کیا جا رہا اور گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے۔