سعودی عرب جانیوالے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسین لازم قرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی. سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا متفقہ فتویٰ ہے کہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانا ماں باپ کی ذمہ داری ہے اور جو ماں باپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے اور اگر وہ بچے معذور ہو گئے تو اس کی ذمہ داری ماں باپ پر ہو گی۔ پولیو کے قطروں میں کوئی حرام اجزاء نہیں ہیں اور پولیو کے قطروں سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانا جہالت ہے اور حکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانا بھی اسی طرح ظلم ہے جس طرح ہم نے دو روز قبل بلوچستان میں ایک مرد اور عورت کا قتل دیکھا اور مقتولین کے والدین اس کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والے مجرم کو سپیڈی ٹرائل کر کے 15 دن میں سزادی جائے۔