کینیڈا‘ سیاسی پناہ حاصل کرنیوالے پہلے 10ممالک میں پاکستان بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں2018ء سے2024ء تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ ان میں پاکستانیوں کی تعداد7 ہزار سے زاید تھی، سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے5 ہزار سے زاید افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں1853 کو منظور کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت بھی کینیڈا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار800 سے زائد افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیاسی پناہ حاصل میں پاکستان کینیڈا میں
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔