2025-11-04@08:59:43 GMT
تلاش کی گنتی: 204

«اور لینڈ سلائیڈنگ»:

(نئی خبر)
    نوابشاہ ( نمائندہ جسارت)لاوراث نوابشاہ کا ٹرینڈ بنتے ہی شہری پھٹ پڑے لاوارث نوابشاہ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہریوں نے نوابشاہ شہر کی انتظامیہ پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور ڈیڈکشن سے نجات دلوائی جائے ،شہریوں کے تبصرے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے حلقہ انتخاب کو لاوراث قرار دیے دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیفیکٹو میٹر ایم سی او نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اوور ریڈنگ اور غلط ریڈنک ہونے کا انکشاف ہوا ہے نوابشاہ کے شہریوں نے لاورث نوابشاہ ٹرینڈ بنا دیا اعلیٰ حکام کی نیندیں اڑ گئیں شہریوں نے لاورث نوابشاہ کا ٹرینڈ اس لیے متعارف کروایا کہ...
    ریوڈی جنیرو : برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شدید نقصان ہوا، جس میں 8 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے جنوب مشرقی علاقے اس قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اور مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔   بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
    گلگت: وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مظاہرین کے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا اجلاس طلب کرکے 10 روز میں فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے  وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ  حفیظ الرحمن،  چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین...