گلگت:

وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر مظاہرین کے مطالبات پورنے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل کا اجلاس طلب کرکے 10 روز میں فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے  وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، سابق وزیر اعلیٰ  حفیظ الرحمن،  چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، وفاقی سیکریٹری برائے وزارت خزانہ سمیت پلاننگ ڈویژن، وزارت برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کو گلگت بلتستان میں جاری حالیہ لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بجلی کی طلب میں اصافہ ہو جاتا ہے جبکہ ہائیڈرو فلو کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے اور گلگت بلتستان میں لوگ بجلی نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج  ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے اور حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 اجلاس میں اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے گورنر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، فنانس ڈویژن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے محتلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو فلو کم ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کو  جنوری سے مارچ 2025 تک  ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی وجہ سے حکومت گلگت بلتستان یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

مسئلے کے حل کے لیے  وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا  کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان وفاقی حکومت کی طرز پر اپنے حکومتی اخراجات کم کرے گی اور جی بی کونسل کا اجلاس 10 دنوں کے اندر بلا کر جی بی کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیزل جنریٹرز چلانے کے لیے درکار باقی ماندہ فنڈز وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مختص کردہ بجٹ سے مہیا کرے گی۔

دھرنے کی نمائندہ قیادت نے وزیرراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

 وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ جی بی کے لوگوں کو اس یخ بستہ سردی میں بجلی کی فراہمی اشد ضروری ہے اور وزیر اعظم نے اس مسئلے کے حل کے لیے خصوصی تاکید کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین الصوبائی رابطہ وزیراعظم کے مشیر میں بجلی کی وزیر اعلی کی وجہ سے کے لیے

پڑھیں:

جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

رانااظہر:جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیاریاں جاری ہیں،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں فیملی فن ریس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے سپورٹس افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر چاندپروین، یاسمین اختر اور تما م ایڈمنسٹریٹرز  نے شرکت کی۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ فیملی فن ریس میں ہزاروں گرلز اینڈ بوائز شریک ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
  • حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • بابوسر ٹاپ ، 15 سیاح تاحال لاپتہ ، گلگت بلتستان حکومت نے سفری ہدایات جاری کر دیں
  • بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی  سفری ہدایات جاری
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتہ، گلگت بلتستان کی طرف سفر سے منع کردیا گیا
  • پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، پنجاب میں طوفانی بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی
  • دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج
  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، سیلاب سے متاثرہ چند مقامات کلیئر