2025-10-05@01:53:27 GMT
تلاش کی گنتی: 206
«سڑکوں کی»:
(نئی خبر)
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج، مسلح افراد نے دو موٹرسائیکلیں لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر دو افراد کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھریاروڈ پکاچانگ لنک روڈ پر مسلح افراد نے رحیم داد کو یرغمال بنا کر مبینہ تین لاکھ روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقعے میں جلال جی روڈ پر مسلح افراد نے امتیاز راجپر کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا اور فرار، تیسرے واقعے میں مہران ہائی وے ٹھری روڈ پر مسلح افراد نے ماجد بھٹی کو یرغمال بنا کر ساٹھ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین...
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل...
لاہور: جماعت اسلامی نے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف 17 جنوری کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے افراد کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔مراد علی شاہ نے 6 مارچ 2024ء کو شہباز شریف کو خط لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے تعمیر کیا جائے، اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔اُنہوں نے خط میں لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے، یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ این ایچ اے...
قاہرہ: شادی کی یادگار لمحوں کو خاص بنانے کے لیے اکثر جوڑے مختلف طریقے اپناتے ہیں، لیکن مصر کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مصری جوڑے مصطفیٰ اور یاسمین نے اپنی شادی کے دن کو منفرد طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور قاہرہ کی سڑکوں پر صبح سویرے گھومتے ہوئے اپنی خوشیاں تقسیم کیں۔ دونوں نے شہر کی مشہور گلیوں میں چہل قدمی کی اور راہ چلتے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں۔ مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے ان کی تصاویر بنائیں اور بتایا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بھی نیا اور دلچسپ تھا۔ عبدالسید کے مطابق، بغیر کسی دعوت کے لوگ جوڑے کے ارد گرد...
سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، بسوں کی خریداری کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تصدیق کی کہ رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں خریدی جائیں گی اور یہ شہر کی اہم شاہراہ، شارع فیصل پر چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس سال شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس میں کسی قسم کی رکاوٹ سندھ...