ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل نکاسی و آب کے کاموں کو مکمل کیا جو کہ ہمارے ذمہ داری میں نہیں آتا یہ واٹر اور سیوریج کارپوریشن کا کام ہے جو کہ اپنی ذمہ داری اداکرتا نظر نہیں آتا سڑک کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے یہ کام لازم و ملزوم ہیں جو کہ ٹاؤن نے اپنے فنڈ سے کیے۔ اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس نے کہا کہ ہم عوام کی تکالیف سے آگاہ ہیں عوام کو بلدیاتی سہولیات میسر کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ عزیز آباد کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ٹاؤن انتظامیہ نے ان کی درخواست پر سڑک تعمیر کی اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑک بنانا ہمارا کام تھا اب اس کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین عارف منیر، وائس چیئرمین عرفان شاہ، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ، X E Nبی اینڈ آر محمد سہیل خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نصرت اللہ کے کاموں کے کام
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
معروف اداکار نبیل ظفر نے کراچی میں ای چالان سسٹم پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، کیونکہ عوام کا یہی مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گڑھوں سے بھری شاہراہوں، بدترین ٹریفک اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باوجود اگر کوئی شخص اپنی گاڑی صحیح سلامت منزل تک پہنچا لیتا ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو سزا نہیں بلکہ شاباش ملنی چاہیے۔ اداکار نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ روزانہ آزمائش سے گزرتے ہیں مگر پھر بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں، جو کہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ای چالان سسٹم نافذ کیا ہے جس کے بعد ہزاروں شہریوں کو چالان موصول ہو رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے، پھر جرمانے کیے جائیں اس نظام کی اسی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔