2025-11-08@05:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 302

«تباہ کر دیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: کیسوں کے التواء اور بروقت فیصلے نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 10 کنال 16مرلے زمین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ججز تو یہاں پر نالائق ہیں وکلاء تو نالائق نہ بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التواء کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، عوام کا کیا قصور ہے ایک کیس میں 10 سال لگے اور 150 سے زائد پیشیاں ہوئیں،...
    سینیٹر اعجاز چودھری(فائل فوٹو)۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق آرڈر جاری کیے۔ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت ازحد ضروری ہے۔ مراسلے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔