چیئرمین سینیٹ نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سینیٹر اعجاز چودھری(فائل فوٹو)۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی درخواست پر رولز کے مطابق آرڈر جاری کیے۔
سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دی گئیں۔
چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت ازحد ضروری ہے۔
مراسلے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر اعجاز چودھری چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔