2025-04-25@10:45:40 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«بچے لاپتہ ہوئے جن میں»:

    ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں 2016اور 2022کے درمیان5,400سے زائد بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے 1500سے زائد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2016میں 1070بچے لاپتہ ہوئے جن میں 589لڑکے اور481لڑکیاں شامل تھیں۔2017 میں کل 725 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 431لڑکے اور 294لڑکیاں شامل تھیں۔ 2018میں 800بچے لاپتہ ہوئے جن میں 384لڑکے اور 416 لڑکیاں شامل تھیں۔ 2019میں کل 661بچے لاپتہ ہوئے جن میں 306لڑکے اور 355لڑکیاں شامل تھیں۔ 2020میں 627بچے لاپتہ ہوئے جن میں 277لڑکے اور 350لڑکیاں شامل تھیں۔ 2021میں کل 723بچے لاپتہ ہوئے جن میں 280لڑکے اور 443لڑکیاں شامل تھیں۔اسی طرح 2022میں کل 821بچے لاپتہ ہوئے جن میں 319لڑکے اور 502لڑکیاں شامل تھیں۔ کل جماعتی...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں لاپتہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 2016ء اور 2022ء کے درمیان 5,400 سے زائد بچے لاپتہ ہوئے ہیں جن میں سے 1500 سے زائد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2016ء میں 1070بچے لاپتہ ہوئے جن میں 589 لڑکے اور 481 لڑکیاں شامل تھیں۔ 2017ء میں کل 725 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 431 لڑکے اور 294 لڑکیاں شامل تھیں۔2018ء میں 800 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 384 لڑکے اور 416 لڑکیاں شامل تھیں۔ 2019ء میں کل 661 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 306...
     کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے، والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے۔بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے بلڈنگ سے نیچے اترے تھے اور بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس...
    راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب ٹینک سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچہ حادثاتی طور پر گرا یا کسی نے پھینکا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، رواں سال پانچ بچے لاپتہ ہوئے، جن میں سے دو گھر واپس آگئے۔ گزشتہ برس بھی سات سو...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔اس سے قبل بچے کے والد کی جانب سے بلال کالونی تھانے میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغواء کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ کراچی، گورنر سندھ کی مغوی بچے صارم کے گھر آمدگورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے...
    کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ سیکٹر فائیو کے سے ایک ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ننھے صارم کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ننھے صارم کے والد کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ صارم کی والدہ کو تاوان کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جو انٹرنیشنل نمبر سے بھیجا گیا تھا ، واٹس ایپ پیغام میں 5 لاکھ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اورتاوان کی رقم بھیجنے کے لیے بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پیغام کے...
۱