2025-08-07@07:17:15 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«پولو فیسٹیول»:

    شندور میں سنہ 1981 میں پہلی بار پولو مقابلہ شہزادہ سکندر ملک نے شروع کروایا تھا۔ شہزادہ سکندر ملک کہتے ہیں کہ شروع میں اس حوالے سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا اور خطوط لکھ کر گلگت بلتستان کے ٹیموں کو بلانا پڑتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چترال: شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگا آغاز، پیراگلائیڈرز کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ یہ کھیل روایتی کھیل کیسے بنا اور کھیلا کیسے جاتا ہے؟ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں چترال شندور پولو فیسٹیول شہزادہ سکندر ملک
    دنیا کے بلند ترین شندور پولو گراؤنڈ میں فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ جاری ہے، اس فیسٹیول کے لیے گھوڑا کیسے تیار ہوتا ہے؟ کھلاڑی کیسے تیاری کرتا ہے؟ گھوڑے کو ٹرین کیسے کیا جاتا ہے اور سال بھر کیا کیا کھلایا جاتا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ٹورنامنٹ جاری شندور پولو فیسٹیول شندور پولو گراؤنڈ کھلاڑی کی تیاری گھوڑے کی تیاری گھوڑے کی خوراک وی نیوز
    گلگت: شندور پولو فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پولو فیسٹیول 2025 کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے  گلگت کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ رواں سال گلگت کی اے ٹیم نے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے دفاع کرتے ہوئے گلگت کی ٹیم کا مقابلہ کیا اور کئی گول بچائے۔ خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول 20 تا 22 جون منعقد ہوا۔...
    دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ ’شندور‘ پر کھیلے جانے والے 3 روزہ سالانہ شندور فری اسٹائل پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔ فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو مقررہ وقت تک 7-7 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جس میں چترال نے مزید 2 گول داغے جبکہ گلگت کوئی گول نہ کرسکا۔ اس طرح چترال نے مسلسل 8ویں بار شندور ٹرافی اپنے نام کی۔ اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے 4، چار کھلاڑی میدان میں اتارے کیونکہ گلگت کی ٹیم کے گھوڑے...
    سطح سمندر سے 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور وزیر کھیل فخر جہان نے بطور مہمانان خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پیراگلائیڈرز کی شاندار پرفارمنس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔ جبکہ ایف سی بینڈ اور چترال سکاؤٹس کے بینڈز کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔ بادشاہوں کے کھیل سے مشہور پولو فیسٹیول کا افتتاحی میچ سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، مشیر سیاحت زاہد چن زیب، سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف سمیت ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ میں چترال کی ٹیم سرلاسپور نے گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ مزید...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان کے شمالی پہاڑی سلسلے میں واقع شندور ٹاپ، جو سطح سمندر سے تقریباً 12 ہزار فٹ (3700 میٹر) کی بلندی پر ہے، دنیا کے بلند ترین پولو میدان کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟ یہاں ہر سال جولائی میں پولو کا تاریخی میلہ سجتا ہے، تاہم رواں برس محرم الحرام کے تقاضوں کے پیشِ نظر یہ رنگا رنگ فیسٹیول جون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ثقافتی میلہ 1935ء میں اس وقت شروع ہوا، جب برطانوی عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل ایولن ہی کوب نے مقامی بزرگ نیات قبول حیات کاکاخیل کے تعاون سے ’ماس جنالی‘ یعنی چاندنی رات کے...
    گلگت(نیوز ڈیسک) روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔
    گلگت: روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20  سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد  خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔  شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12  ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔  
۱