دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ ’شندور‘ پر کھیلے جانے والے 3 روزہ سالانہ شندور فری اسٹائل پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔

فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو مقررہ وقت تک 7-7 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جس میں چترال نے مزید 2 گول داغے جبکہ گلگت کوئی گول نہ کرسکا۔ اس طرح چترال نے مسلسل 8ویں بار شندور ٹرافی اپنے نام کی۔

اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے 4، چار کھلاڑی میدان میں اتارے کیونکہ گلگت کی ٹیم کے گھوڑے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: چترال: شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگا آغاز، پیراگلائیڈرز کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ

شندور فیسٹیول 20 جون سے اپر چترال میں خیبر پختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شروع ہوا تھا، جہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے ابتدائی 2 روز میں گلگت بلتستان کی ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ سبقت حاصل کی تھی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں چترال نے بازی پلٹ دی۔

یہ ایونٹ چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان روایتی کھیل پولو کا نہ صرف نمائندہ بن چکا ہے بلکہ سیاحت، ثقافت اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنتا جا رہا ہے۔

کورونا وبا کے باعث 2020 اور 2021 میں فیسٹیول منسوخ ہوا، جبکہ 2024 میں خراب موسم کے باعث نگران حکومت نے میچوں کو ملتوی کردیا تھا۔ اس سال شندور کا میدان ایک بار پھر چترال کی جیت کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولو چترال دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور گلگت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولو چترال دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ گلگت چترال نے

پڑھیں:

گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔

قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی فورس اپنے بچوں کو یتیم کرکے ملک کے لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچایا۔ حال ہی میں رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ان شہدا سمیت پولیس کے ہزاروں شہدا ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا پوری دنیا میں لوہا منوایا اور حال ہی میں ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں بین الاقوامی سطح پر جیتے گئے میڈل و ایوارڈز اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ شہری امن و امان کے قیام و جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے جس سے شہریوں کی حفاظت مزید مؤثر اور یقینی بنائی جا سکے گی۔

عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج ہوگا

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورسز کے قیام، افواجِ پاکستان و رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں و تعاون، قدرتی آفات و دیگر ہنگامی صورتحال میں پولیس کا کردار کلیدی رہا ہے جس کی بدولت شہریوں کا پولیس کے حوالے سے نقطہ نظر بہتر اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ برسوں میں پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں سیکڑوں آپریشنز کے ذریعے دشمن کے پاکستان میں بد امنی اور شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے فلک بوس پہاڑوں تک ملک کی حفاظت پر مامور پولیس کا ہر افسر جوان مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہے۔

روس میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کرتی لیڈی ہیلتھ ورکر
  • گلگت بلتستان ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان
  • پاکستانی طلبہ کا استنبول یونیورسٹی کے عالمی تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
  • گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کی بحالی، وزیراعظم کا 4 ارب روپے امداد کا اعلان
  • وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور گورنر کی الگ الگ ملاقاتیں
  • اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
  • بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم