چترال: شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگا آغاز، پیراگلائیڈرز کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سطح سمندر سے 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور وزیر کھیل فخر جہان نے بطور مہمانان خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں پیراگلائیڈرز کی شاندار پرفارمنس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔ جبکہ ایف سی بینڈ اور چترال سکاؤٹس کے بینڈز کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
بادشاہوں کے کھیل سے مشہور پولو فیسٹیول کا افتتاحی میچ سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بادشاہوں کا کھیل پیراگلائیڈرز شندور پولو فیسٹیول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیراگلائیڈرز شندور پولو فیسٹیول وی نیوز پولو فیسٹیول شندور پولو
پڑھیں:
ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور میچ ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے تحت کھیلا جائے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے اس میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میچ کے آفیشلز کو پہلے ہی واضح ہدایات دی جائیں تاکہ کھیل کے دوران کسی قسم کی سیاسی حرکت نہ ہو۔
یہ خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب ابتدائی مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کے رویے نے کرکٹ کے کھیل کے آداب کو نقصان پہنچایا۔ اس میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان نے پاکستانی قائد سے مصافحہ نہیں کیا اور میچ کے اختتام پر بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو نے میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں سیاسی بیانات دیے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع فیصلوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا۔ پی سی بی نے اس رویے پر آئی سی سی سے باضابطہ شکایت درج کرائی اور پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں ریفری کی معافی اور آئی سی سی کی انکوائری کی یقین دہانی کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سپر فور کے لیے اب تک امپائرز اور ریفریز کی تقرری نہیں کی گئی، تاہم اینڈی پائی کرافٹ کے ساتھ رچی رچرڈسن کا نام بھی زیرِ غور ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ میدان سے باہر کے معاملات سے دور رہتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھیں اور بھارت کے خلاف جیت کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت سمیت ہر حریف کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یو اے ای کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ اگلے میچز میں 170 رنز کے ہدف تک باآسانی پہنچا جا سکے۔ سلمان نے شاہین آفریدی اور صائم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم نے گزشتہ چار ماہ کی طرح کھیل پیش کیا تو کسی بھی حریف کے لیے پاکستان کو ہرانا مشکل ہوگا۔
Post Views: 7