ستائیسویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ستائیسویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : 27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کا اعلان کیا۔ کرغیز فلم “بلیک، ریڈ، یلو” نے بطور بہترین فلم گولڈن گوبلٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جاپانی فلم “آن دی سینڈ ان سمر” اور چینی فلم “دی لانگ نائٹ ول اینڈ” کو گرینڈ جیوری انعام سے نوازا گیا۔
اس فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر 49 فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن، ایشین نیوکمرز، دستاویزی فلمیں، اینیمیشنز، شارٹ فلمز سمیت 5 مختلف کیٹگریزی کیلئے چنا گیا ۔ مجموعی طور پر 12 چینی اور غیر ملکی فلموں کو گولڈن گوبلٹ ایوارڈ مین کمپیٹیشن یونٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کا واحد بین الاقوامی اے کیٹیگری فلم فیسٹیول ہے۔رواں سال کے فلم فیسٹیول کے دوران گولڈن گوبلٹ فلم فورم اور “بیلٹ اینڈ روڈ” فلم ویک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس سال 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمستقبل چین میں ہے” غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتفاق رائے بن گیا ، چینی میڈیا مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟ پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسی ستائیس ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔