خواتین کی چاندی ہوگئی، گلگت میں سستے بازار کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
گلگت میں خواتین کے لیے پہلی دفعہ سستے اتوار بازار کا افتتاح کردیا گیا۔ جہاں خواتین کے لیے ہر چیز مناسب داموں فروخت کی جائے گی۔
سستے بازار کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کیا۔ اس حوالے سے دیکھیے یہ رپورٹ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بازار کا افتتاح خواتین دلشاد بانو سستا بازار گلگت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بازار کا افتتاح خواتین سستا بازار گلگت وی نیوز بازار کا
پڑھیں:
اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُتّر کاشی کے دھَرالی علاقے میں منگل کے روز شدید بارش اور بادل پھٹنے کے باعث آنے والے اچانک طوفانی سیلاب گارے مٹی کے ساتھ ایک پورے قصبے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔
یہ طوفانی سیلاب گنگوتری یاترا کے راستے میں واقع قصبہ دھَرالی میں آیا، جس نے متعدد مکانات، ہوٹلز اور ہوم اسٹے بہا دیے۔ مقامی حکام کے مطابق، قصبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور 20 سے 25 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اب تک گارے مٹے کے ڈھیر سے ایک فرد اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے لیے پولیس، فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ انڈو تبتن بارڈر پولیس (ITBP) کی ایک 16 رکنی ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے، جبکہ مزید اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور مزید اطلاعات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ بھارتی ریاست