مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران و اسرائیل کشیدگی، گلگت بلتستان کے عوامی مسائل، خصوصامتنازعہ لینڈ ریفارمز بل اور خطے کے سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران و اسرائیل کشیدگی، گلگت بلتستان کے عوامی مسائل، خصوصامتنازعہ لینڈ ریفارمز بل اور خطے کے سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ ملاقات کے دوران آغا علی رضوی نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل کے ذریعے عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے، وہ کسی بھی صورت ناقابلِ قبول ہے۔ گلگت بلتستان کی زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے، اور کسی بھی نام نہاد قانونی جواز یا اختیارات کے بل پر عوامی اراضی ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو ایسی تحریک چلائی جائے گی جسے حکومت سنبھال نہیں سکے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ایسی عوام دشمن پالیسیوں کاعوامی مزاحمت کی زبان میں جواب دیں گے۔ عوام کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہ پہلے دی ہے، نہ آئندہ دیں گے۔ اگر حکومت یا کوئی ادارہ یہ سمجھتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کمزور ہیں، تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہے۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل دراصل گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے۔ ہم اس سازش کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے اور کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر عوام کا صبر ٹوٹ گیا، تو حالات کی ذمہ داری ان قوتوں پر ہو گی جو یہاں کی زمینوں پر قبضے کی ناپاک کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں، اور اب مزید کسی ظلم، جبر یا محرومی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ایران اسرائیل تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہر محاذ پر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ایران کے دفاع کو دین و ملت کا دفاع سمجھتے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مزاحمت کو ہم امت مسلمہ کے وقار کی علامت سمجھتے ہیں۔

اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، جنرل سیکریٹری عارف قنبری، رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس، سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر آغا راحت حسین الحسینی نے آغا علی رضوی کو صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ان کی آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں خصوصی دعا کی۔ آخر میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، زمین، شناخت اور خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ہم ہر سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آغا راحت حسین الحسینی گلگت بلتستان کے عوام لینڈ ریفارمز بل آغا علی رضوی نے کی زمینوں کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف دورہ گلگت بلتستان: سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر رانا ثنا اللہ اور کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے بارشوں اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات اور امدادی رقوم بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد کی صورتحال، نقصانات، اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم نے گورنر سید مہدی شاہ سے علیحدہ ملاقات بھی کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیلابی واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وزیراعظم نے متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گلگت بلتستان گورنر سید مہدی شاہ وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ گلبر خان

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان
  • موسی وارننگ سٹسم  7برس صرف کاغزی کام : وزیراعظم برہم : ٹایم لائن میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں ہوگا ‘ نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت 
  • گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کی بحالی، وزیراعظم کا 4 ارب روپے امداد کا اعلان
  • وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 4 ارب روپےامداد کا اعلان
  • وزیراعظم سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور گورنر کی الگ الگ ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان
  • وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے 4 ارب کی گرانٹ کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ گلگت بلتستان: سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے