Express News:
2025-08-01@01:29:34 GMT

روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

گلگت:

روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20  سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔

شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد  خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ 

شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12  ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے: بیرسٹر سیف

 مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی، ہم ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کریں گے

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب
  • خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
  • خیبر پختونخوا حکومت کا ’علم پیکٹ پروگرام‘ کیا ہے؟
  • پختونخوا؛ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ملاقات بے نتیجہ،  سینیٹ الیکشن کی پولنگ تاخیر سے شروع
  • کے پی میں سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہوگا
  • گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار
  • 5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے: بیرسٹر سیف
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت