City 42:
2025-06-16@14:35:49 GMT

گلگت : مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ  

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

 ویب ڈیسک:گلگت میں ایک اور افسوسناک واقعے میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

 مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان  کے علاقہ نگر میں باراتیوں کی گاڑی  دریا میں گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گلگت: کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں

— فائل فوٹو

گلگت کے علاقے چھلت میں پیش آنے والے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گزشتہ رات نالے میں گر گئی تھی جس میں 7 افراد سوار تھے، اب بھی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کے ایک زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ مضامین

  • بھارت: سیاحتی علاقے میں دریا پر بنا پل گر گیا، 2 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • بھکر، نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء سمیت 3 افراد قتل
  • باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق
  • بھارت میں دریا پر بنا پل گرگیا، متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، 6 شہری ہلاک
  • بھارت: دریا پر بنا پل گرگیا، متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، 6 شہری ہلاک
  • گلگت: کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں
  • گلگت میں باراتیوں کی گاڑی نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
  • گلگت: باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق
  • شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق