چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، مشیر سیاحت زاہد چن زیب، سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف سمیت ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔

افتتاحی میچ میں چترال کی ٹیم سرلاسپور نے گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔

فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: شندور پولو فیسٹیول: فلک بوس میدان میں روایت، جرأت اور ثقافت کی جیت

اس موقعے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن صوبہ ہے جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شندور جیسے عالمی معیار کے میلے منعقد کرکے سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر محمد علی سیف چترال کی ٹیم سرلاسپور خیبرپختونخوا شندور پولو فیسٹیول گلگت بلتستان کی ٹیم غذر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف خیبرپختونخوا شندور پولو فیسٹیول گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کی ٹیم

پڑھیں:

پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

عمان سے 15 بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کا مشہور بوشیر بائیکرز کلب، مسقط کا پندرہ رکنی وفد  پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ وہ شمالی علاقہ جات میں ایک خصوصی بائیکنگ مہم میں حصہ لے سکے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات، سیاحت کے فروغ اور عوامی روابط کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنا اللہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا کے حسین ترین مناظر کا حامل ملک ہے اور ہم خوش ہیں کہ بین الاقوامی بائیکرز یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے اور دنیا تک مثبت پیغام پہنچانے آ رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ دورہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور امن و دوستی کے پیغام کو عام کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ ملک میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ 

ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل  بائیکرز کا کہنا تھا کہ آج مسقط سے بوشر بائیکرز ایک غیر معمولی سفر کا آغاز ہے، مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پاکستان کے دلکش شمالی علاقوں میں 10 روزہ موٹرسائیکل مہم کا آغاز کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے گروپ کو ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے رخصت کیا گیا۔

بائیکرز 22 جون کو اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور پھر 28 جون کو اپنے سفر کا اختتام کریں گے، اس دوران وہ شاندار پہاڑوں، سرسبز وادیوں اور پُرسکون جھیلوں سے گزریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنز ہاکی کپ: دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا
  • شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا
  • بھارت نے پاکستان کیخلاف 100 سے زائد فلمیں بنائیں مگر حقیقت میں جنگ جیت نہیں سکا، شرجیل میمن
  • پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • اسکردو ایئرپورٹ پر تاریخ رقم، پہلی بار ایک دن میں 7 پروازوں کی لینڈنگ
  • بابراعظم نے فخر زمان کو ہرادیا، مگر کونسے مقابلے میں!
  • اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں، سیاحت کے نئے دور کا آغاز
  • کے پی کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کا امکان
  • شندور پولو فیسٹیول: فلک بوس میدان میں روایت، جرأت اور ثقافت کی جیت