سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔
سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قیصر کی عبوری ضمانت میں اسد قیصر کی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی و بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
عدالتِ عالیہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر 26 جون کو سماعت کرے گی۔
رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے 17 جنوری کو بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی۔