آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم نافذ کیا جائے: چیئرمین پاشا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم نافذ کیا جائے، جو 2025 سے 2035 تک مؤثر ہو۔
انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ فکسڈ ٹیکس نظام کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.

25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جو کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی طرف راغب ہو رہی ہے، اور اگر پالیسی سازوں نے درست فیصلے کیے تو پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر مزید ترقی کر سکتا ہے۔


انہوں نے آئی ٹی انڈسٹری کے ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لاگو کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کے مطابق، اس وقت ریموٹ ورکرز پر زیادہ سے زیادہ 1 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جبکہ آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین پر یہ ٹیکس 35 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، جو کہ غیر منصفانہ ہے۔
سجاد مصطفی سید نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کے فارن کرنسی ریونیو کی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فارن کرنسی پاکستان آ سکے اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ٹی انڈسٹری کے کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کیا جائے: 28ویں ترمیم کیلئے تجویز،ANP

پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں۔

اے این پی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے، آبی بجلی والے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے فی یونٹ تک ریٹ مقرر کیا جائے۔

حکومت کی اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کے کاشت کاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دیا جائے، مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے تجاویز دی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے، انتظامیہ کو بلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے، صوبے کا نام خیبر پختونخوا سے بدل کر پختونخوا کیا جائے، آئینی دستاویزات میں ’پختونخوا‘ نام استعمال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈسٹری آل اورFESکے عالمی اجلاس میںPCEMرہنمائوں کی شرکت
  • اشرافیہ کی مراعات بڑا مسئلہ، جی ڈی پی کا 6 فیصد اضافہ کرپشن کی نذر
  • دنیا بھر میں خسرہ سے اموات میں 88 فیصد کمی، مگر وائرس اب بھی خطرناک
  • بیس سالہ سازش، بارہ روزہ ذلت و رسوائی
  • ایف بی آر نومبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ کر سکا
  • وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ  میں بڑی کمپنوں ، کاروباری ، تنخواہ دار طبقے  کو ٹیکس  ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کیا جائے: 28ویں ترمیم کیلئے تجویز،ANP
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کام شروع کر دیا: چیئرمین ایف بی آر
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کام شروع کر دیا: چیئرمین ایف بی آر