پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش نے مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مستقبل میں روابط اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش پاکستان دوطرفہ تعلقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان دوطرفہ تعلقات وی نیوز
پڑھیں:
یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔