پاکستان ریلویز نے 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ریلویز نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں۔
محکمہ ریلویز کے نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16 ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خبیر میل، تیز گام ، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس شامل ہیں۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار، شاہ حسین ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں جن کی بوگیاں کم کی گئیں۔
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے بجائے اس کی بھی 3 بوگیاں کم کرکے 12 سے 9 بوگیاں کردی ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے 25مارچ کو کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بولان میل کو یکم اپریل سے روزانہ چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا ہے۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بوگیاں کم
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے)
ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ میں جاگھسی۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے انجن کو کرین کے ذریعہ نکالنے اور سروس ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کے لیے روانہ کردیں۔