ڈیجیٹل ادائیگیوں پر خصوصی کیش بیک ریوارڈز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز،ٹرانس ورلڈ ہوم نے جے ایس بینک کے ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم زندگی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ پورے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے کیش بیک ریوارڈ پروگرام متعارف کرا سکے۔ یہ تعاون دونوں اداروں کے اْس عزم کو ظاہر کرتا ہے جو آسان ڈیجیٹل سروسز، صارفین کی اہمیت، اور ایک مضبوط مالی مستقبل کی جانب ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر زِندگی کے چیف بزنس آفیسر عاطف اسحاق اور ٹرانس ورلڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر آصف انعام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زِندگی کے شریک بانی اور چیف آفیسر نعمان اظہر، ٹرانس ورلڈ ہوم کے صدر سعد مظفر وڑائچ، اور مرکزی ریجن کے ہیڈ آف بزنس اینڈ پارٹنرشپس ملک حارث انور بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا فیسر
پڑھیں:
پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج
پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں بچے کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کروایا گیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ کے اسپتالوں میں منصوبےکے تحت اندراج جاری ہے، 36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔