شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے! ہلکی و تیز بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد پر آج بھی بادلوں کا راج ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع ہوتے ہی موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا۔
ہفتے کے روز کراچی میں علی الصبح مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی جو بعد ازاں تیز بارش میں بدل گئی، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہراہ فیصل، صفورہ گوٹھ، قیوم آباد، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برستے رہے۔
جمعرات کی شب ہونے والی بارش سے کراچی کا موسم بدلتے ہی گزشتہ دن (جمعہ کو) بھر شہر کا موسم خوشگوار رہا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کا مطلع ابر آلود رہے گا، شہر پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 29 جون تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں شمال مشرق سمت سے 10 کلو فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ تین دن حبس، ابر آلود آسمان اور بوندا باندی کا امکان
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے باسی آئندہ چند روز تک مرطوب اور ابر آلود موسم کے لیے تیار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جس کے باعث تیز دھوپ اور بڑھتی ہوئی نمی نے حبس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن حبس کم کرنے میں زیادہ مددگار نہیں۔
ماہرین کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت کہیں ہلکی بوندا باندی اور کہیں رم جھم کا امکان ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ہلکے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
Post Views: 7