سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخار چیمہ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرآباد سے سابق ایم این اے جسٹس(ر) افتخاراحمدچیمہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم افتخار چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی، وزیراعظم نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے: نواز شریف
راودلشاد:نوازشریف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’افتخار چیمہ کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔‘
مسلم لیگ ن کے صدر قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ’ افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے،دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔
اللہ لواحقین کو صبر و ہمت سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے!
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
افتخار چیمہ صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) November 9, 2025