2025-11-04@08:59:45 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 206				 
                «کہ کشمیر کے مسئلہ»:
(نئی خبر)
	بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ  کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ  اور نقصان پہنچا ہے  اسی لئے اس معاملے کو   سنجیدگی سے دیکھنے کی  ضرورت ہے۔ انہوں نے امید  کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور آن لائن  گیمبلنگ  اور الیکٹرانک فراڈ کے خلاف سخت  کریک ڈاؤن کریں گے تاکہ  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت  کی جا سکے  اور مجرموں کو...
	کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ سندھ پولیس کو نادرا کی جانب سے دی جانے والی حساس معلومات کا غلط استعمال ہورہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ نادرا ویریسز سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع یونٹس میں نادرا سی آر اوسی آر ایم ایس ٹرمینلزتک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ مراسلے میں کہنا تھا کہ...
	بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...
	انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی...
