26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور اور ایک کی ضمانت مسترد ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں۔ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور اور 5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جبکہ تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور اور 3 ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ایک ملزم کی ضمانت منظور کی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی ضمانتیں منظور اور کارکنان کی ضمانتیں کارکنان کی ضمانت ملزمان کی ضمانت پی ٹی آئی کے منظور کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔
فیصل جاوید ، راجہ ماجد حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے، فیصل جاوید کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ شہادتوں کے لئے آج 10.30 کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
وکیل صفائی نے کہا کہ آج آپ 10 جولائی کی تاریخ دے دیں، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں جو پورا اسلام آباد پھر رہے ہیں ہر عدالت میں جاتے ہیں صرف یہاں پیش نہیں ہوتے، میں 10 جولائی کی تاریخ دے رہا ہوں اس دن کوئی کیس نہیں رکھ رہا پھر تاریخ تبدیل نہیں ہو گی۔
واثق قیوم عباسی ، راجہ راشد حفیظ ، راجہ ماجد ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی ودیگر مقدمہ میں نامزد ہیں، کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے