2025-08-14@02:26:26 GMT
تلاش کی گنتی: 204

«کی ماہانہ»:

(نئی خبر)
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جنوبی ایشیا کے تین اہم ممالک چین،پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کیا ان ممالک کے سربراہان کی سطح پر نہیں ہوگی؟ کیونکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں ممالک کی نمائندگی سفارتی سطح پر ہونے کی خبریں منظر پر آئی ہیں۔ جن کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی حلف برداری کی دعوت دیدی گئی تھی جس بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر انہیں سراہا ہے۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس پر ملکی قیادت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور ملک سے فتنے کا مکمل صفایا کرنے کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...