2025-11-04@02:20:32 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 211				 
                «گھر کیا گیا»:
(نئی خبر)
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس) کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر فائر ایگزٹ کا استعمال کرکے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی ۔واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی تقریباًرات3 بجے پیش آیا۔حملہ آور نے سیف علی خان پرچاقوسے وارکیے جس سے انہیں 6 زخم آئے‘ دو زخمی گہرے اور ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ خوش قسمتی سے انکی بیوی کرینہ کپور اور بچے محفوظ رہے۔پولیس نے انکشاف کیا کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔سیف کو فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی ریڑھ کی ہڈی کے قریب...
	  لاہور:   لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
	مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی...
	اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001ءمیں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 ء تک اس کی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اجلاس کو...
	وزیراعظم کی وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی، محمد شہباز شریف
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
	لاس اینجلس: لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں اور اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔ انجلینا جولی نے اس مشکل وقت میں متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرین کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔   آگ نے شہر کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا، اور پورا علاقہ کھنڈرات میں بدل گیا۔ امریکی بزنس مین ڈیوڈ اسٹینر کا گھر اس آتشزدگی سے بچ گیا، اور انہوں نے اس معجزے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا گھر...
	لاس اینجلس میں حالیہ جنگل کی آگ نے سینکڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جس میں اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور دس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔  لیکن ساحلی علاقے مالیبو پر بنے پرتعیش گھروں کی قطار میں ایک گھر ہے جو تباہ شدہ گھروں کے درمیان ٹھیک حال میں کھڑا ہے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے بزنسمین، وکیل اور ویسٹ مینجمنٹ انکارپوریشن کے سابق سربراہ ڈیوڈ اسٹینر کا 90 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا مالیبو مینشن وہ واحد عمارت ہے جو لاس اینجلس میں آتشزدگی سے محفوظ رہی۔ مالیبو مینشن کے مالک ڈیوڈ اسٹینر کو جب پتہ چلا تو وہ انہیں یقین نہیں آیا جس آگ سے اس کے پڑوس کے تمام...
	 کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔  سعودی عرب، یو اے، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل  چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے...